نام نہاد اہل حدیث کے پچاس سوالات کے جوابات
رد غیر مقلدیت نام نہاد اہل حدیث کے پچاس سوالات کے جوابات عبد الرشید قاسمی سدھارتھ نگری ﷾ (1) تقلید کسے کہتے ہیں؟ جواب: غیر منصوص مسائل میں مجتہد کے قول کو تسلیم کرلینے یا بالفاظ دیگر دلیل کی تحقیق اور مطالبہ کے بغیر محض اس حسن ظن پر کسی کا قول مان لینے کو تقلید کہتے ہیں کہ وہ دلیل کے موافق ہی بتائے گا۔ (2)تقلید ضروری کیوں ہے؟ جواب: اس لئے کہ ہرفرد شریعت کا مکلف ہے،اور اس کے احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے، اور ہرکس وناکس براہ راست قرآن وحدیث سے مسائل کا استنباط واستخراج نہیں کرسکتا، اس لئے غیر مجتہد کے لئے تقلید ضروری ہے۔ (3)تقلید کس کی ضروری ہے؟ جواب: مجتہد، اہل الذکر، اولواالامر اور منیب الی اللہ کی۔ (4)کیوں میں حنفی ہوں؟ (5)کیوں میں مالکی ہوں؟ (6)کیوں میں شافعی ہوں؟ (7)کیوں میں حنبلی ہوں؟ جواب: آپ کچھ بھی نہیں ہیں، آپ کی تو دنیا ہی الگ ہے، ہاں جولوگ ائمہ اربعہ امام ابوحنیفہ امام مالک، امام شافعی اور امام احمد رحمہم اللہ کو مجتہد ومنیب الی اللہ سمجھ کر ان کے اجتہادی فیصلوں پر عمل کرتے ہیں، اور غیر منصوص مسائل میں ان کی اتباع اور تقلید کرتے ہیں، وہ اسی اتباع اور تقلید کی وجہ سے حنفی، مال...