اہل ‏حدیث ‏سے ‏چند ‏سوالات ‏101 ‏


سوال نمبر101​
ایک حدیث صریح پیش کریں یہ دعاء فرض ہے؟واجب؟سنت؟یا نفل؟​
سوال نمبر 102​
اگر کوئی شخص یہ دعا جان بوجھ کر نہ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صریح حدیث سے جواب دیجئے۔​
سوال نمبر103​
کوئی ایک ہی حدیث ایسی پیش کیجئے کہ اگر کوئی شخص بھول کر یہ دعا نہ پڑھے تو کیا اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ یا نہیں؟​
سوال نمبر104​
کیا کسی حدیث میں ہے کہ دونوں سجدوں کے درمیان انگلی سے اشارہ کرنا منع ہے؟ مسند احمد کی جس حدیث میں اشارہ کا ذکر ہے اس کے موافق آپ اس کو سنت مؤکدہ سمجھ کر عمل کیوں نہیں کرتے؟​
سوال نمبر 105​
کیا کسی حدیث میں آیا ہے کہ جلسئہ استراحت سنت مؤکدہ ہے؟​
سوال نمبر106​
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں آیا ہے کہ جلسئہ اسراحت کی حدیث صحیح ہے اور نہ کرنے کی ضعیف؟​
سوال نمبر107​
امام شعبی تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور علی رضی اللہ عنہما جلسئہ استراحت نہیں کرتے تھے(ابن ابی شیبہ) کیا ان خلفاء راشدین کی نماز خلاف سنت تھی؟​
سوال نمبر 108​
حضرت نعمان بن ابی عیاض رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بہت سے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو نماز پڑھتے دیکھا ،وہ جلسئہ استراحت نہیں کرتے تھے(ابن ابی شیبہ)کیا یہ سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین خلاف سنت نماز پڑھتے تھے؟​
سوال نمبر109​
ابوقلابہ کا بیان ہے کہ عمرو بن سلمہ کے سوا میں نے کبھی کسی کو جلسئہ استراحت کر کے نماز پڑھتے نہیں دیکھا، یہ عمرو بن سلمہ بوڑھے تھے۔(بخاری) تو کیا سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین تابعین،تبع تابعین خلاف سنت نماز پڑھا کرتے تھے؟​
سوال نمبر110​
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں ہے کہ دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے وقت امام کے لئے بلند آواز سے تکبیر کہنا سنت مؤکدہ ہے؟اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ کہانا سنت ہے؟​
سوال نمبر 111​
دوسری رکعت کے شروع میں رفع الیدین سے منع کی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر112​
کیا احادیث میں یہ نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اونچ نیچ پر رفع الیدین کرتے تھے؟ ان پر آپ کا عمل کیوں نہیں؟کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان احادیث کو ضعیف اور ناقابل عمل قرار دیا ہے؟​
سوال نمبر113​
کیا دوسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھنا منع ہے ؟ اگر کوئی پڑھ لے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر 114​
دورکعت کے بعد قعدہ کرنا فرض ہے؟واجب ہے؟سنت ہے؟ یا نفل؟ صحیح صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر115​
اس قعدہ میں تشہد پڑھنا فرض ہے؟واجب ہے؟ یا سنت ہے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر116​
اگر قعدہ میں بھول کر تشہد کی جگہ الحمد شریف پڑھ لی تو نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر 117​
اگر کوئی شخص تشہد بلند آواز سے پڑھ لے تو نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر118​
فتاوٰی ثنائیہ میں دو متضاد فتوے ہیں۔ ایک فتوٰی ہے کہ درمیانی تشہد کے بعد بھی درود پڑھنا سنت ہے۔ دوسرا فتوٰی ہے کہ سنت نہیں۔ صریح حدیث سے فیصلہ بتائیں۔​
سوال نمبر119​
تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت امام کے لئےتکبیر بلند آواز سے کہنا سنت مؤکدہ ہے اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ آواز سے سنت مؤکدہ ہے۔ صرف ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر 120​
اگر کوئی شخص تیسری رکعت کے شروع میں رفع الیدین نہ کرے تو کیا اس کی نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟ جواب صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش کریں۔​
سوال نمبر121​
تیسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھ لینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں؟ کوئی ایک ہی حدیث صریح پیش کردیں۔​
سوال نمبر122​
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تیسری اور چوتھی رکعت میں اکیلے بھی فاتحہ اور سورۃ نہیں پڑھتے تھے(رواہ احمد) کیا ان کی نماز باطل ہوتی تھی یا مکروہ؟​
سوال نمبر123​
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ پہلی دورکعتوں میں قرآن پڑھو پچھلی دورکعتوں میں صرف تسبیح پڑھو(ابن ابی شیبہ) اس طرح نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟​
سوال نمبر124​
فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا جائز ہے یا نہیں؟ صریح حدیث دکھائیں۔​
سوال نمبر125​
سنن اور نوافل کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ ملانا جائز ہے یا نہیں؟صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر 126​
چوتھی رکعت کے شروع میں رفع الیدین کے منع اور حرام ہونے کی کوئی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں۔​
سوال نمبر127​
چوتھی رکعت کے بعد قعدہ فرض ہے یا واجب ؟ سنت ہے یا نفل؟ صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر128​
چوتھی رکعت کے بعد اگر بغیر قعدہ کئے پانچویں رکعت میں کھڑا ہو جایا جائے تو یاد آنے پر بیٹھ جائیں یا نہیں؟اور سجدہ سہو واجب ہوگا یا نماز باطل ہوگی؟ صحیح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر 129​
اگر کوئی شخص چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کیا اور تشہد پڑھنے کے بعد پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا اور یاد آنے پر بیٹھ گیا تو آپ تمام غیر مقلدین حضرات یہ بتادیں کہ یہ شخص کس طرح نماز پوری کرے گا ؟ طریقہ صحیح صریح حدیث سے پیش کردیں۔​
سوال نمبر130​
چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کیا ،پھر بھول کر پانچویں رکعت میں کھڑا ہوگیا اور رکعت پوری کرنے پر یعد آیا تو اپنی نماز کس طرح پوری کرے گا؟​
سوال نمبر131​
آخری تشہد میں درود پڑھنا سنت ہے یا فرض؟ حدیث صریح سے حکم دکھائیں۔​
سوال نمبر 132​
درود شریف پڑھنا آہستہ آواز سے سنت ہے ؟یا بلند آواز سے؟ صریح حدیث سے ثابت کریں۔​
سوال نمبر133​
درود ابراہیمی پڑھنا بھول گیا اور سلام پھیر دیا، تو اب کیا کرے؟ دوبارہ نماز پڑھے یا کیا کرے؟ صحیح حدیث سے بتائیں۔​
سوال نمبر134​
درود کے بعد دعا پڑھنا فرض ہے؟ واجب ہے؟ یا سنت ہے؟حکم صریح حدیث سے دکھائیں۔​
سوال نمبر 135​
درود کے بعد والی دعا آہستہ پڑھنا سنت ہے؟ یا بلند آواز سے ؟صحیح صریح غیر معارض حدیث سے دکھائیں۔​
سوال نمبر136​
درود کے بعد کی دعا پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے؟ یا ہاتھ اٹھانا منع ہے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث دکھائیں۔​
سوال نمبر137​
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کو فرمایا تھا کہ جب تشہد ختم ہوجائے تو نماز پوری ہوگئی چاھے بیٹھے چاہے اٹھ کھڑا ہو۔ کیا واقعی آپ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے درود ،دعا و سلام کے بغیر اٹھ جاتے ہیں؟ یا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث پر عمل کرنے سے روک دیا تھا؟​
سوال نمبر 138​
کیا حدیث کی کتابوں میں کوئی ایسی حدیث موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہوکہ التحیات کے بعد اگر حدث کردے (یعنی بے وضوء ہوجائے) تو اس کی نماز پوری ہوگئی؟​
سوال نمبر139​
نماز کے آخر میں سلام فرض ہے یا واجب؟ یا سنت یا نفل؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر140​
صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں کہ امام کے لئے سلام بلند آواز سے کہنا سنت مؤکدہ ہے اور مقتدی و منفرد کے لئے آہستہ سے کہنا سنت ہے۔؟​
سوال نمبر 141​
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا سے منع فرماتے تھے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر142​
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ذکر جہر کیا کرتے تھے ؟ اگر ہاں تو اب کس نے منسوخ کیا؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر143​
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرائض کے بعد کی سنتیں مسجد میں پڑھا کرتے تھے یا گھر جاکر؟​
سوال نمبر 144​
آج کل جن لوگوں نے سنتیں پڑھنے کا مستقل معمول مسجد میں بنا لیا ہے یہ جائز ہے یا ناجائز؟​
سوال نمبر145​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد روزانہ درس قرآن دیا کرتے تھے تو اس کا ثبوت حدیث سے دیں ورنہ بتائیں کہ یہ طریقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنا عرصہ بعد شروع ہوا؟ اور جائز ہے یا بدعت؟​
سوال نمبر146​
جب گھر یا مسجد کے اندر لوگ نماز پڑھ رہے ہوں تو لاؤڈ اسپیکر پر تقریر کرنا جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل بھی واقع ہو، اس کے جواز کی دلیل صریح حدیث سے پیش کریں۔​
سوال نمبر147​
زید نے اک مرد پر زنا کی تہمت لگائی تو اس کو کتنے کوڑے حد لگے گی؟صراحۃ مرد پر تہمت کا حکم ہو، عورت پر قیاس نہیں کرنا۔​
سوال نمبر148​
کلب معلم کے ساتھ شکار کرنے کا حکم قرآن و حدیث میں مزکور ہے اگر کوئی شخص شیر،چیتے،بھیڑئیے اور خنزیر کو تعلیم دے یا بندر کو شکار کا طریقہ سکھائے تو ان جانوروں کا مارا ہوا شکار حلال ہوگا یا حرام؟ یہ حلال حرام کا صاف حکم اور ان درندوں کے نام حدیث میں ہونا چاھئیں ، اسکے بغیر جواب نامکمل ہوگا۔​
سوال نمبر149​
چوہا گھی میں گرجائے تو اس کا حکم حدیث شریف میں مزکور ہے، لیکن اگر بلی کا بچہ ، کتے کا بچہ، بندر کا بچہ، چھپکلی،سانپ،کیشوا،چینٹی ، بھڑ ، جھینگر، ٹڈی، ٹڈا ، گھی میں گرکر مرجائیں تو گھی کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟ صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر150​
اگر تیل ،دودھ،شربت،سرکہ،شیرے،لسی اور عرق وغیرہ میں چوہا گر کر مرجائے تو اس کا حکم حدیث صریح سے دکھائیں؟برائے مہربانی گھی پر “ قیاس “ نہ فرمائیے گا۔​
سوال نمبر151​
کیا بیع الغب بالزبیب جائز ہے یا ناجائز؟ صرف صریح حدیث پیش کریں بیر الرطب بالتمر پر قیاس نہ فرمائیے گا۔​
سوال نمبر152​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا حرام ہے۔کیا سونے چاندی کے برتنوں میں پانی لیکر وضوء کرنا،غسل کرنا، اس میں سے تیل لگانا،اس کے قلم سے لکھنا،اس کی سلائی سے آنکھوں میں سرمہ ڈالنا،اسکی عطردانی سے عطر چھڑکنا،سونے چاندی کے ورق کھانا یہ سب جائز ہیں یا ناجائز؟ صحیح صریح غیر متعارض حدیث سے جواب دیجئے گا قیاس شریف سے کوئی کام نہیں لینا۔​
سوال نمبر153​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ جب تم رفع حاجت کے لئے جاؤ تو ساتھ پتھر لے جاؤ۔ اب اگر کوئی شخص پتھر کی بجائے کچی مٹی ،کپڑا،روئی،اون،ریشم،گھاس،ٹشو پیپر اور درخت کے پتوں وغیرہ سے استنجا کرلے تو کیا اس شخص کا استنجا سہی ہوجائے گا یا نہیں؟ جواز و عدم جواز اور ان اشیاء کے نام صریح احادیث سے دکھائیں،پتھر پر قیاس نہ فرمائیے گا۔​
سوال نمبر154​
لونڈیوں کے بارہ میں حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر وہ بے حیائی کا ارتکاب کریں تو ان پر نصف عزاب ہے۔ اگر غلام بے حیائی کا ارتکاب کرے تو اس کے لئے سزا کا حکم صریح آیت یا صریح حدیث سے دکھائیں۔عورت پر مرد کو قیاس نہیں کرنا ہے۔​
سوال نمبر155​
اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر تم حالت جنابت میں ہو اور پانی نہ ملے تو تیمم کرلو، اگر کوئی عورت حیض یا نفاس سے فارغ ہوئی ہو تو اسے تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ صریح حدیث لائیے۔​
سوال نمبر156​
حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص پاخانہ سے فارغ ہو اور پانی نہ ملے تو تیمم کرلے، اب اگر ریح یا آپ کے مزھب پر مس ذکر یا عورت کے چھونے سے وضوء ٹوٹ جائے اور پانی نہ ملنے کی صورت میں وہ تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟ حدیث صریح سے جواب عنایت کیجئے۔ پاخانہ پر قیاس نہیں کیجئے گا۔​
سوال نمبر157​
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ پانی نہ ملے تو تیمم کرلو اگر پانی پاس موجود ہے لیکن وضو کرلے تو راستہ میں پانی پینے کے لئے نہیں ملے گا یا جانور پیاسا رہے گا یا آٹا نہیں گندھے گا یا پانی کے استعمال سے بیمار ہوجائے گا ۔ تو ایسے شخص کے لئے ان حالتوں میں تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب صرف حدیث صریح غیر متعارض سے ہونا چاھئے۔​
سوال نمبر158​
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں وان کنتم علی سفر ولم تجدوا کاتبا فرھن مقبوضۃ اب یہ سوال ہے کہ اگر کاتب بھی ہو تو رہن رکھنا جائز ہے یا نہیں؟اور اگر سفر میں نہ ہوں تو گھر میں یعنی وطن میں ‌رہن رکھنا جائز ہے یا نہیں؟صحیح صریح حدیث سے جواب دیں جو اس آیت کے بعد کی ہو،تاکہ “نسخ الحدیث بالآیۃ“ کا خدشہ نہ رہے۔​
سوال نمبر159​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مکھی پینے کی چیز میں گر پڑے تو اسے غوطہ دے کر باہر پھینک دو۔ اب علماء غیر مقلدین فرمائیں اور بتائیں کہ اگر چیونٹی،مچھر،بھڑ،جگنو،پتنگا،چھپکلی،کیچوا،سانپ وغیرہ پانی میں گر جائیں تو کیا پانی پاک رہے گا؟ یا ناپاک؟ ان جانوروں کے نام صراحۃ حدیث پاک میں ‌دکھائیں، مکھی پر قیاس شریف فرمانے کی ضرورت بلکل نہیں۔​
سوال نمبر160​
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بغلوں کے بالوں کو اکھاڑنے کا حکم دیا ہے آج کل سوفیصد غیر مقلدین استرے سے بغلوں کے بال صاف کرتے ہیں اور سوفیصد غیر مقلد عورتیں بال صفا پاوڈر سے بغلیں صاف کرتی ہیں، اے غیر مقلدین حضرات آپ صحیح صریح حدیث کی مخالفت پر کیوں ڈٹے ہوئے ھو؟ استرہ اور بال صفاء پاؤڈر سے بغلوں کے بال صاف کرنے کی کوئی صحیح صریح حدیث پیش فرمائیے ورنہ اپنے اس فعل پر شرمائیے۔​
سوال نمبر161​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے موئے زیر ناف کی صفائی کے لئے استرہ کا ذکر فرمایا ہے لیکن آج کل سو فیصد غیر مقلد عورتیں پاؤڈر یا کریم استعمال کرتی ہیں۔ اس بارے میں صحیح حدیث پیش کیجئے۔​
سوال نمبر162​
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں جو شخص حالت احرام میں کسی جانور کو قتل کر دے یا شکار کرلے من قتلہ منکم متعمدا تو اس پر دم ہے اب سوال یہ ہے کہ اگر قتل صید خطا ہو تو کیا حکم ہے؟ صریح صحیح حدیث پیش کریں، عمد پر خطا کو قیاس نہیں کریں۔​
سوال نمبر163​
آج کل سب غیر مقلدین بھینس کا دودھ پیتے ہیں، گھی کھاتے ہیں،دہی اور لسی استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے لئے کوئی صریح آیت یا صحیح حدیث پیش فرمائیں۔​
اونٹ گائے وغیرہ پر قیاس نہ کیجئے گا۔​
سوال نمبر164​
اللہ تعالٰی نے قرض کے بارے میں نصاب شہادت یہ بیان فرمایا ہے کہ دو مرد یا دوعورتیں ایک مرد۔ اب سوال یہ ہے کہ میراث،وصیت،امانت،غصب اور دیگر مالی معاملات کے لئے نصاب شہادت بھی یہی ہے یا کچھ اور ہے؟ جواب صرف صحیح صریح حدیث سے دیں۔ ان تمام معاملات کو قرض پر قیاس نہ کیجئے گا۔​
سوال نمبر165​
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کتا برتن میں منہ ڈالدے تو سات مرتبہ دھولو، اب سوال یہ ہے کہ اگر کتا برتن میں پیشاب کردے یا پاخانہ کردے یا قے کردے یا خون برتن کو لگ جائے تو کتنی مرتبہ دھویا جائے؟ حدیث صریح ہونی چاھئے ، لعاب پر قیاس نہیں کرنا۔​
سوال نمبر166​
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں مانگ مانگ کر سات حرفوں پر قرآن پاک کی تلاوت کی اجازت حاصل کی، پھر عہد عثمانی میں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بالاتفاق ایک حرف پر پڑھنے پر اجماع کرلیا، کیا کسی آیت کریمہ یا صحیح حدیث میں آیا ہے کہ عہد فاروقی تک قرآن کریم سات حرفوں ‌‌پر پڑھنا اور پھر تاقیامت ایک حرف پر پڑھنا؟ باقی چھ حرفوں پر پڑھنا منسوخ ہوجائے گا۔​
سوال نمبر167​
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں شراب کی کوئی ایک حد مقرر نہ تھی۔ کبھی تھپڑ مارے جاتے،کوئی کپڑا مارتا، کوئی چھڑی اور کوئی کوڑے ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنا قیاس بیان کیا کہ جب شرابی شراب پیتا ہے تو اس کی عقل زائل ہوجاتی ہے اور پھر وہ افتراء کرتا ہے اور ایک خاص افتراء کی حد (قزف) اسی 80 کوڑے ہیں،لہٰزا اسکو بھی اسی کوڑے کی حد لگنی چاھئیے ۔ سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اس پر اتفاق فرمایا۔ کیا کوئی صحیح صریح حدیث ہے کہ عہد فاروقی تک تم میری حدیث پر عمل کرنا لیکن فاروقی عہد میں شراب کی حد کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس پر عمل کرلینا اور میری احادیث کو منسوخ قرار دیلینا اور قیامت تک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس کو قانون بنالینا؟​
سوال نمبر168​
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا کہ اک عورت فوت ہوگئی ہے،اس کا خاوند اور ماں باپ زندہ ہیں ،تو وراثت کیسے تقسیم ہوگی،انہوں نے جوابا فرمایا کہ نصف خاوند کو،باقی کا ثلث ماں کو اور باقی باپ کو۔ حضرت سے پوچھا گیا کہ یہ مسئلہ قرآن سے ماخوذ ہے؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں یہ میری رائے ہے، اس مسئلہ کے صحیح یا غلط ہونے کا ثبوت قرآن پاک کی آیت یا حدیث صحیح صریح غیر متعارض سے پیش کریں۔​
سوال نمبر169​
زید نے بکر کی دا داڑھیں توڑ دیں ، زید پر کتنی دیت آئے گی؟ جواب حدیث صحیح صریح غیر متعارض سے پیش کریں۔​
سوال نمبر170​
حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ وحیث ما کنتم فولوا وجوھکم شطرہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف نہ منہ کرو نہ پشت بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو(بخاری) اب اگر پاکستان میں کوئی پاکستانی غیر مقلد کہے کہ حدیث بخاری سے معلوم ہوتا ہے کہ قبلہ مغرب کی طرف نہیں اور اہل جغرافیہ کہتے ہیں کہ قبلہ مغرب کی طرف ہے، میں اہل جغرافیہ کی بات بخاری کی حدیث کے مقابلہ میں نہیں مانتا ، مجھے صحیح بخاری سے ہی صریح حدیث دکھاؤ کہ اہل ہند و پاک کا قبلہ مغرب کی طرف ہے۔ تو آپ غیر مقلدین اسے کیا جواب دیں گے؟​
سوال نمبر171​
اللہ تعالٰی والدین کے بارے میں فرماتے ہیں “ فلا تقل لھمااف “ اہل قیاس نے اس آیت کریمہ سے علت “اذیت“ تلاش کی ہے، مقصد یہ کہ والدین کو اذیت نہ پہنچاؤ۔ اب اگر کوئی شخص اپنے ماں باپ کے منہ پر تھوکے یا پیشاب ڈال دے تو یہ بھی حرام ہے کیونکہ اس سے والدین کو تکلیف ہوئی، آپ لوگ چونکہ قیاس کو ڈکار ابلیس کہتے ہیں اسلئے ماں باپ کے منہ پر تھوکنے یا پیشاب کرنے کے منع ہونے کی صحیح صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر172​
قرآن پاک کی سورءہ نور میں لا اور الا کلمہ حصر کے ساتھ ان لوگوں کا ذکر ہے جن سے پردہ فرض نہیں اور ان کے سامنے منہ کھولنا جائز ہے مگر ان میں نہ ماموں کا ذکر ہے نہ چچا کا اور نا تایا کا،ظاہر قرآن سے تو یہ سمجھ آتا ہے کہ ماموں چچا اور تایا کے سامنے منہ کھولنا ناجائز ہے ۔ لیکن اہل قیاس نے مزکورہ افراد میں علت محرمیت کا سراغ لگالیا اور کہا چونکہ چچا ،ماموں اور تایا بھی محرم ہیں اس لئے ان کے سامنے چہرہ کھولنا جائز ہے، حضرات غیر مقلدین سے سوال ہے کہ آپ قیاس کو تو کار ابلیس کہتے ہیں اس لئے صریح آیت یا صحیح حدیث میں دکھائیں کہ حقیقی چچا ،حقیقی ماموں یا تایا کے سامنے چہرہ کھولنا جائز ہے؟​
سوال نمبر173​
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کسی عورت کو سزا کے لئے بلایا ، اس عورت کا خوف سے حمل ساقط ہوگیا،حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جمع کرکے ان کے مشورہ فرمایا ،حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ تو محض تادیب چاھتے تھے اسلئے جسطرح کسی کی بیوی یا بیٹا خوف سے مر جائے تو کوئی سزا نہیں اسلئے آپ بری ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ کو گناہ تو نہیں ہوگا مگر یہ واقعہ قتل خطا سے ملتا جلتا ہے،اسلئے آپ پر دیت آئے گی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ احتیاطا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس کی اتباع فرمائی۔​
حضرات غیر مقلدین سے سوال یہ ہے کہ آپ حضرات تو قیاس کو کار شیطان قرار دیتے ہیں اسلئے قیاس کی بجائے حدیث صحیح صریح پیش فرمائیں کہ اگر کسی کی ڈانٹ ڈپٹ سے اس کی بیوی یا غلام یا لڑکا فوت ہوجائے یا کسی کا حمل ساقط ہوجائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ خود قیاس کرنا یا کسی اور امتی کی زاتی رائے یعنی قول پیش کرنا غیر مقلدیت کے مفہوم و معنی کو بھول جانا ہوگا اسلئے قیاس بلکل نہ فرمائیے گا۔​
سوال نمبر174​
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں “ لا یقضی القاضی بین اثنین وھو غضبان “ اہل قیاس کہتے ہیں کہ غصے سے چونکہ دل و دماغ متاثر ہوتے ہیں اور سوچ صحیح نہیں رہتی اسلئے اگر کسی کو ایسا غم لگا ہو جو عقل و فکر اور ذہن و ذکاء پر اثر انداز ہو یا ایسا خوف سوار ہوجائے یا سخت بھوک اور پیاس میں اس کا دل مشغول ہوجائے تو ان موانع کی موجودگی میں قاضی فیصلہ نہ کرے۔ آپ حضرات غیر مقلدین چونکہ قیاس کے منکر ہیں اس لئے غم،خوف اور ایسی شدید بھوک اور پیاس کے وقت قاضی کے لئے فیصلہ کرنے کی اجازت یا ممانعت کسی صحیح صریح حدیث سے ثابت فرمائیں۔​
سوال نمبر175​
اک آدمی نے قسم کھائی کہ مجھ پر تیرے گھر کا ایک لقمہ اور ایک گھونٹ بھی حرام ہے۔اس کے بعد اس نے اس گھر سے کوئی لقمہ کھایا نہ گھونٹ پیا۔ ہاں ان سے روپے لئے سونا،چاندی لیا، مال مویشی لئے، اہل قیاس کہتے ہیں کہ اس پر قسم کا کفارہ واجب ہے۔ آپ حضرات غیر مقلدین چونکہ قیاس کو نہیں مانتے اسلئے کسی صریح حدیث سے ثابت فرمائیے کہ ایسی قسم کے بعد سوانا،چاندی وغیرہ لینے سے کفارہ لازم ہے یا نہیں؟​
سوال نمبر176​
ایک شخص نے قسم کھائی کہ خدا کی قسم میں زید سے بات نہیں کروں گا اس کے بعد اس نے زید سے بات تو نہیں کی مگر اس کے ساتھ کھانے،پینے،شادی بیاہ میں شریک رہا، اہل قیاس کہتے ہیں کہ قسم کا کفارہ لازم ہے۔ آپ غیر مقلدین بتائیں صحیح صریح حدیث سے کہ کفارہ لازم ہے یا نہیں؟​
سوال نمبر177​
اگر کوئی عورت خون اصتحاضہ کی وجہ سے معزور ہو، اسکا حکم تو حدیث شریف میں موجود ہے لیکن اگر کوئی مرد نکسیر،ریاح،بوسیر،سلسل بول یا کسی ناسور کے بہتے رہنے سے معزور ہو اس کا حکم اہل قیاس تو اتحاضہ پر قیاس کرکے معلوم کرلیتے ہیں ۔آپ غیر مقلدین کے نزدیک چونکہ قیاس کار ابلیس ہے اسلئے ان معزوروں کے لئے حدیث صریح مرفوع غیر مقطوع پیش فرمائیں۔​
سوال نمبر178​
زید نے زینب کو تین شرعی طلاقیں دیں، اس نے بکر سے نکاح کرلیا ، بکر فوت ہوگیا یا زینب نے بکر سے خلع کرلیا یا عدالت کے زریعہ بکر سے نکاح فسخ کرالیا تو عدت گزرنے کے بعد وہ پھر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں ؟ طلاق پر قیاس نہ کریں ،صریح حدیث پیش کریں۔​
سوال نمبر179​
ایک غلام ایک وقت میں چار عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے یا دو سے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اس پر اجماع ہوگیا تھا کہ غلام دو سے زیادہ عورتوں سے نکاح نہیں کرسکتا، کیا یہ حکم قرآنی ہے؟ یا حدیث صحیح ؟ یا لونڈی کی “ مد “ پر قیاس ؟​
سوال نمبر180​
غلام تین طلاقوں کا مختار ہے یا دو کا یا ڈیڑھ کا ؟ جواب صریح حدیث سے ہونا چاھئے۔​
سوال نمبر181​
لونڈی کی طلاق کی عدت تین حیض ہے یا دو حیض یا ڈیڑھ حیض؟ جواب صحیح صریح حدیث سے پیش کریں۔​
سوال نمبر182​
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں “ یا ایھاالذین امنوا اذا نکحتم المؤمنات ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فما علیھن من عدۃ تعتدونھا “ اس آیت کریمہ سے مومنہ عورت کا حکم تو معلوم ہوگیا ، اب اگر کوئی شخص یہودن یا عیسائن سے نکاح کرے اور رخصتی سے قبل طلاق دے دے تو اس عورت پر عدت ہے یا نہیں ؟ صحیح صریح حدیث پیش کریں، کافر عورت کو مومنہ پر قیاس بلکل نہیں کرنا۔​
سوال نمبر183​
اک عورت کو طلاق بتہ دی گئی تھی وہ ابھی عدت میں تھی کہ اس کا خاوند فوت ہوگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کو وراثت کا حصہ دلایا اور تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اس فتوٰی سے اتفاق کیا۔(اعلام الموقعین،ص210،ج1)​
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا یہ فیصلہ کس حدیث صریح یا آیت قرآنی سے ماخوذ ہے؟​
سوال نمبر184​
ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کی تقلید میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ قسم ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ تین طلاقیں ہیں، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ ایک ہی طلاق ہے۔​
سب نے یہ مسئلہ اپنے اپنے زاتی رائے سے بتایا ہے، آپ حضرات غیر مقلدین زاتی رائے کو کفر و شرک قرار دیتے ہیں اس لئے کوئی صحیح یا صریح حدیث پیش فرمائیں تاکہ “فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ و الرسول “ کے قانون پر مسئلہ کا فیصلہ ہوسکے۔​
سوال نمبر185​
مسواک کرنا وضو میں سنت ہے؟یا وضو کے بعد؟ نماز کے وقت یا دونوں وقت؟ صحیح صریح حدیث سے جواب پیش کیجئے۔​
سوال نمبر186​
مسواک کے بغیر وضو کر کے نماز پڑھ لی تو اس سنت کے رہ جانے سے وضو ہوگیا یا نہیں؟ حدیث صریح صحیح سے جواب آناچاھئیے۔​
سوال نمبر187​
وضو میں کتنی چیزیں سنت ہیں جن کے رہ جانے سے وضو ہوجاتا ہے؟ صریح حدیث سے بتائیں۔​
سوال نمبر188​
کیا موجودہ ٹوتھ برش کرلینے سے مسواک کی سنت کا ثواب مل جاتا ہے؟ یا نہیں؟ صریح حدیث سے جواب دیجئے۔​
سوال نمبر189​
اگر کسی نے ایک ہی چلو سے تین بار ناک میں پانی چڑھالیا تو سنت تثلیث ادا ہوگئی یا نہیں؟​
سوال نمبر190​
ایک شخص کی انگلی یا مسواک کے استعمال سے مسوڑھوں سے خون بہنے لگا اگر وہ خون بند ہونے تک بیٹھے تو جماعت نکل جاتی ہے ، وہ مسواک چھوڑے یا جماعت؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دے دیجئے۔​
سوال نمبر191​
آپ کے فرقہ جماعت اہل حدیث کے نزدیک منی پاک ہے، کیا اس کا کھانا جائز ہے یا ناجائز؟ جوبھی حکم ہو صحیح صریح حدیث سے بتائیے۔​
سوال نمبر192​
خنزیر کا جوٹھا اور خنزیر پاک ہے یا ناپاک ؟ صریح حدیث پیش کیجئے۔​
سوال نمبر193​
کتے کا پیشاب پاخانہ پاک ہے یا ناپاک؟ صریح حدیث دکھائیے۔​
سوال نمبر194​
ایک گاؤں میں ایک ہی کنواں ہے اس میں کتا مرا پڑا ہے، گندگی پڑی ہے، حیض کے چیتھڑے پڑے ہیں کیا اس کنویں سے پانی پینا ، وضو کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دیجئے۔​
سوال نمبر195​
کنواں کسی چیز سے ناپاک ہوتا بھی ہے کہ نہیں ؟ اگر ناپاک ہوجاتا ہے تو صحیح صریح حدیث سے اس کے پاک کرنے کا طریقہ بیان کیجئے۔​
سوال نمبر196​
دودھ میں دیوانے نے پیشاب کردیا، جس سے دودھ کا رنگ بدلہ نہ ہی مزہ نہ ہی بو، وہ دودھ پاک ہے یا ناپاک؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دیجئے۔​
سوال نمبر197​
ایک گلاس شربت میں دودھ پیتے بچے نے پیشاب کردیا، دودھ کا رنگ بھی نہیں بدلہ نہ مزہ نہ بو، کیا اس کا پینا جائز ہے یا حرام؟ حدیث صریح سے جواب دیں۔​
سوال نمبر198​
عورت کی فرج کی رطوبت پاک ہے یا ناپاک؟ اس بارے میں حدیث سے حکم بیان کیجئے۔​
سوال نمبر199​
شراب(خمر حقیقی) پاک ہے یا ناپاک؟ حدیث صریح سے جواب دیں، جو اسے پاک کہے اس کا حدیث میں کیا حکم ہے؟​
سوال نمبر200​
خون پاک ہے یا ناپاک؟ حدیث سے صراحت دکھائیں۔​
سوال نمبر201​
زید نے زینب سے زنا کیا اس زنا کے نطفہ سے سیمہ نامی لڑکی پیدہ ہوئی،کیا زید کا نکاح سیمہ سے حلال ہے؟ کیا زمانہ رسالت میں ایسا کوئی نکاح ہوا؟ صحیح صریح حدیث سے جواب عنایت کیجئے

Comments

Popular posts from this blog

Allama iqbal books

تیل کی مالش کہاں کریں

اہل ‏حدیث ‏چند ‏سوالات ‏